68ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج راج پتھ پر ملک کی فوجی طاقت، ٹیکنالوجی اور ثقافتی ورثے کی حیرت انگیز جھلک دیکھنے کو ملی۔
پریڈ میں 23 جھانکیاں، آرمی فورسز، نیم فوجی دستوں، این سی سی، این ایس ایس اور این ایس جی کے 15 مارچنگ اسکواڈ، متحدہ عرب
امارات کا ایک مارچنگ دستہ اور مختلف بینڈوں نے حصہ لیا۔
ملکی ہلکا لڑاکا طیارہ تیجس اور ملک میں ہی تعمیر کی گئی دھنش توپ، کور آف ملٹری پولیس کے 'وائٹ ہارس' کی جانب سے موٹر سائیکل پرحیرت انگیز کارنامے اور نیشنل سیکورٹی گارڈ کے کمانڈوزکی پریڈ کی جھلکیاں پرکشش رہیں۔